aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب پیرلوئی کی کتاب" افروڈائٹ "کا اردو ترجمہ ہے ،یہ ناول پہلے غلامی کے نام سےقسط وار فرانسیسی رسالے میں شائع ہوئی تھی۔ اس ناول کا مرکزی کردار زمانہ قدیم کا ایک کسبی ہے ،اور ایک کسبی کی حیثیت سے اس ناول کی ہیروئن زندگی کے اسٹیج پر اپنا پارٹ اس بے باکی ،ذوق و شوق اور غرور کے ساتھ ادا کرتی ہے ، اور یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ بھی سماج کے نظام میں خود اپنی حیثیت اور فریضہ حیات منتخب کر چکی ہے۔زیر نظر ناول کی فن کاری بے مثال ہے ،زبان بے عیب ، انداز تحریر پختہ کارانہ ،اور کتاب کے مطالعہ سے لاطینی اور یونانی ادبیات کااندازہ ہوتا ہے ، ساتھ ہی ساتھ یہ کتاب فرانسیسی روایات کے عین مطابق ہے اس کتاب کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free