aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر حسن عسکری میر تقی میر کے بیٹے تھے۔ ان کے بارے میں روایت ہے کہ وہ غالباً میر کی دوسری بیوی سے تھے۔ انہیں میر کلو عرش کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اپنی مزاجی کیفیت میں وہ میر سے کم نہ تھے۔ لکھنؤ میں پیدا ہوئے اس لیے ان کی شاعری اور زیر نظر دیوان دونوں پر لکھنوی رنگ و آہنگ کی چھاپ غالب ہے۔ عرش کی زبان دانی کا عالم یہ تھا اس زمانے میں لکھنوی شاعری کے پہلوان ناسخ بھی زبان کے معاملے میں ان سے اکثر مشورے لیا کرتے تھے۔ یوں دیکھا جائے تو عرش کی شاعری اپنے والد کے برابر تو کہیں سے نہیں لیکن اس کی لسانی مہارت اور چابک دستی سے شاید ہی کوئی انکار کر سکے گا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets