aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "دیوان فقیر" مولوی محمد حسین فقیر کا مجموعہ کلام ہے، جس میں اردو اور فارسی کلام شامل ہے، فارسی میں بغیر نقطہ کی غزل بھی کہی گئی ہے، جس سے زبان اور شاعری پر ان کی پکڑ عیاں ہوتی ہے۔ تصوف سے متعلق اہم موضوعات اشعار میں شامل ہیں، خلفائے راشدین کے مقام و مرتبہ کا اظہار کیا گیا ہے، مختلف موضوعات پر نصیحتیں کی گئی ہیں، سنت کی حفاظت اور اس کی عظمت کو شاعری میں ظاہر کیا گیا ہے، علم دین اور علماء کی فضیلت بیان کی گئی ہے، بزرگان دین کے احوال اور ان کی مدح بھی شاعری میں بیان کی گئ ہے، غزل اور مثنوی جیسی اصناف سخن مجموعہ میں شامل ہیں۔