Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ناطق گلاوٹھی

ایڈیٹر : محمد عبد الحلیم

اشاعت : 001

ناشر : محمد عبد الحلیم

مقام اشاعت : ناگپور, انڈیا

سن اشاعت : 1976

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : دیوان

صفحات : 233

معاون : خدا بخش لائبریری،پٹنہ

دیوان ناطق
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

یہ دیوان ناطق کا ہے۔ ان کا پورا نام سید ابو الحسن ناطق تھا۔ آبائی پور پر آپ بلند شہر کے باسی تھے لیکن بہت پہلے مہاراشٹر ہجرت کر گئے۔ یوں آپ کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے ناگپور علاقے سے ہی مانا جاتا ہے۔ اردو ادب کی مرکزی ادبی تاریخ میں ان کا ذکر نہیں ملتا ہے۔ تاہم محمد عبد العلیم صاحب کی کاوشوں سے ان کا یہ دیوان مرتب ہو پایا۔ ان کا کافی کلام وقت کے ہاتھوں ضائع بھی ہو گیا۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ اس طرح کی کاوشوں سے اردو کے بہت سارے گمنام شعرا بھی سامنے آ جاتے ہیں جنہیں تاریخ میں جگہ نہیں مل سکی۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

سید ابوالحسن  جو اُردو  شاعری میں ناطق  کہلائے ان کا آبائی وطن گلاوٹھی(ضلع  میرٹھ) تھا، اسی نسبت سے ان کے تخلص میں گلاؤٹھوی کا لاحقہ شامل  تھا ناطق کا سلسلۂ نسب ساداتِ گیلان سے ملتا ہے روایت ہے کہ ان کے مورثِ اعلیٰ سید منہاج الدین، ۔۔۔احمد شاہ ابدالی کے ساتھ ہندستان تشریف لائے تھے۔غدر کے ہنگامے میں ان کی جدّی جائیداد ضبط کرلی گئی اور ان کے ایک تایا کو پھانسی بھی دی گئی۔ ناطقؔ کی تعلیم گلاؤٹھی ہی میں ہوئی،پھرانہوں نے دارالعلوم(دیوبند) سےعلوم ِعربیہ کی سند حاصل کی۔ ذاتی کوشش اور مطالعے سےانہوں نےانگریزی میں بھی خاصی استطاعت پیدا کر لی تھی۔
 ناطق  گلاؤٹھوی  نے 1900 میں شاعری کا آغاز کیا اور سن 1904 میں میرزا داغ دہلوی کے حلقۂ تلمذ میں شامل ہوگئے، ابھی چار چھ غزلوں  ہی پر اصلاح  لی تھی کہ اُستاد، داغِ مفارقت دے گئے۔ اس کے بعد ناطقؔ نے کسی سے اصلاح نہیں لی،ہمیشہ اپنے کلام پر خود تنقیدی اور اصلاحی نظر ڈالی، مولانا ناؔطق تنقیدی وصف کے بھی حامل شخص تھے ،  ناگپور کے ممتاز اور اُردو کے معروف محقق  ڈاکٹر محمد شرف الدین ساحلؔ لکھتے ہیں:’’۔۔۔( مولانا ناطق کا ) اشہبِ قلم تنقید  کے میدان میں اس قدر تیزی سے دوڑتا کہ رُکنے کا نام ہی نہیں لیتا، وہ زبان و بیان اور تاریخی واقعات کی غلطیوں کو اُجاگر کرکے رکھ دیتے۔۔۔ آتش لکھنوی،امیرمینائی،یاس یگانہ چنگیزی، حالی، اقبال،سیماب اکبر آبادی،نیاز فتح پوری جگر مراد آبادی، ماہر القادری پر ان کی بے لاگ تنقید میں یہی جذبہ کارفرما  نظر آتاہے‘،اس حقیقت کو ان کی کتاب’ سبع سیارہ‘ میں دیکھا جاسکتا ہے جو فیض عام پریس لکھنؤ سے سن 1960 میں 144 صفحات پر شائع ہوئی ہے۔
‘‘ندا فاضلی نے اپنی کتاب’’چہرے ‘‘ میں مطلع کیا ہے کہ ناطق  صاحب غزل کے ساتھ نظمیں بھی کہتے تھے ،ان کی نظموں کا مجموعہ’ نطق ِ ناطق‘ سن 1913 میں شائع ہوا تھا۔
 ناطق گلاؤٹھوی نے مرزا نوشہ کےکلام کی شرح بھی لکھی جو ’کنز المطالب‘ کے نام سے  والیؔ آسی نے مکتبۂ دین وادب(لکھنؤ) سے شائع کی تھی۔ ناطق ؔکے شعر شعر پیش خدمت ہیں:
 اپنی رسوائی کا غم تھا جب ہمیں، وہ دن گئے* اب تو یہ غم ہےکہ ایسی پھر نہ رسوائی ہوئی
تمہاری بات کا  اتنا ہے اعتبار ہمیں* کہ ایک بات نہیں اعتبار کے قابل
 ناطقؔ بسلسلۂ ملازمت  عرصہ ٔدراز تک ناگپور میں مقیم رہے اور یہیں آسودۂ خاک ہوئے۔ سیاست میں بھی حصہ لیا اور تیس برس تک ناگپور میونسپل کمیٹی کے رُکن رہے اورسن 1926 میں مرکزی اسمبلی کے رُکن منتخب کیے گئے۔عمر کے آخری زمانے میں خرابیٔ صحت کے باعث سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کی اور خانہ نشیں ہوگئے۔ اُن کی تاریخِ پیدائش  سن1886  کی11 نومبر ہےسن1969  کی 27 مئی کو یعنی آج ہی کی تاریخ ناگپور میں انہوں نے داعیٔ اجل کو لبیک کہا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے