پروین ام مشتاق، لقب بڑی بیگم۔ تخلص: پروین اور کنیت ام مشتاق۔ دہلی میں 1866 میں ایک اعلی،علمی اور ادبی خاندان میں پیدا ہوئیں۔فارسی او ر عربی کی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔شادی بھی جے پور کے ایک علمی اور ادبی خاندان میں ہوئی۔۔غزلیں۔ قصیدے، سلام، ترجیع بند،، تاریخ وفات و پیدائش وغیرہ لکھتی رہیں۔لیکن کہیں شائع ہونے کا سوال نہیں تھا۔ان کے چھوٹے بیٹے نے سن انیس سو پندرہ میں ان کا دیوان ’دیوان پرویں‘ شائع کیا۔ پرویں نے یہ دیوان، مع میر عثمان علی کی شان میں ایک قصیدے کے حیدر آباد ارسال کیا۔ریاست سے ان کو خلعت اور پانچ سو روپے عطا ہوئے۔