aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "دیوان صفدر" صفدر مرزا پوری کا دیوان ہے، اس کو اظہر لکھنوی نے ترتیب دیا جو صفدر کے بیٹے ہیں، دیوان کے شروع میں مقدمہ ہے جس میں شاعر کے کلام پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، اور ان کی زندگی سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں، دیوان کا آغاز حمد و نعت سے کیا گیا ہے، اس کے بعد غزلیں ہیں۔ جن میں محبوب کے حسن اور اس کی اداؤں کو دلکش اور منفرد انداز میں بیان کیا گیا ہے، جذب محبت کے اثرات کو بخوبی پیش کیا گیا ہے، ہجر کی تکالیف اور وصل کی شوخیاں دلکش پیرائے میں بیان کی گئی ہیں، غم عشق کا تذکرہ کیا گیا ہے، وطن کی محبت بھی اشعار میں پیش کی گئی ہے،عہد حاضر کے مسائل کی جانب اشارے بھی کئے گئے ہیں، ساقی مے ساغر کا خوبصورت نظام بھی غزلوں میں موجود ہے، تشبیہات و تمثیلات نے ان کی شاعری کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے، کلام خوبصورت اور آسان الفاظ پر مشتمل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free