aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شیخ علی بخش بیمار کا شمار ان شعراء میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنے دور کے مروجہ شعری اسلوب یعنی لکھنویت اور دہلویت دونوں سے ہٹ کر ایک صحت مند راہ کی بنیاد ڈالی ۔ زیر نظار کتاب دیوان شیخ علی بخش بیمار "ایک تحقیقی کتاب ہے۔اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصے میں شیخ علی بخش بیمار کے عہد کا تاریخی، تہذیبی اور ادبی پس منظر بیان کیا گیاہے، ان کی زندگی اور ان کے کاوشوں کو بیان کیا گیا ہے۔دوسراحصہ تدوین متن کے حوالے سے ہے جس میں بیمار کی ہر غزل کو ذیلی حواشی اور متعلقہ املا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ متن فرہنگ بھی دی گئی ہے کتاب کے آخر مین ضمیمہ کے طور پر چند اوراق کا عکس بھی شامل کیا گیا ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free