aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "دہلی کے اردو صحافی آزادی کے بعد" ظفر انور کی تصنیف ہے۔ کتاب کی ابتداعظیم اختر کےمضمون سے ہوئی ہے، جس میں انہوں نے دہلی کے اردو اخبارات اور ظفر انور کی صحافت پر گفتگو کی ہے، اس مضمون سے باضابطہ کتاب کا آغاز ہوا اور آزادی کے بعد دہلی کی اردو صحافت سے واقف کرایا گیا، اختصار کے ساتھ تاریخ کے اہم پہلو روشن کئے۔ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ خراج عقیدت ہے، جس میں اٹھائیس صحافیوں پر مضامین شامل ہیں، مضامین میں ان کی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ دوسرے اہم پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی ہے، اور ان کے سوانحی کوائف پر بھی گفتگو کی گئی ہے، اس حصہ میں پہلے صحافی مولانا عثمان فارقلیط اور آخری صحافی ممتاز مرزا ہیں۔ دوسرا حصہ خراج تحسین ہے، اس حصہ کا آغاز کلدیپ نیر سے ہوا ہے، اس حصہ میں بائیس صحافیوں پر مضامین شامل ہیں، آخر میں دس صحافیوں کا اجمالی تذکرہ کیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر شاہد پرویز، عزیز برنی، قاسم رسول الیاس، شکیل شمسی وغیرہ شامل ہیں، کتاب آزادی کے دہلی میں اردو صحافیوں اور ان کے کارناموں سے بخوبی واقف کراتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free