aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ اردو کے اولین افسانہ نگار" ڈپٹی نذیر احمد"کی حیات اور فن پر مبنی تصانیف کی فہرست ہے۔ یہ فہرست نذیر احمد کی تمام ادبی تخلیقات کے نام اور موضوع کی تفصیل پر مبنی ہے۔ ابتدا میں ڈپٹی نذیر احمد کا سوانحی خاکہ،حالات زندگی اور ادبی خدمات کا احاطہ کرتا مضمون بھی شامل کتاب ہے۔ اس کے بعد مختلف عناوین جیسے " درسیات و اخلاقیات، ناول ، مذہبیات،مکتوب نگاری، شاعری ، خطابت" وغیرہ کے تحت نذیر احمد کی تصنیفات کی فہرست مع موضوعات ترتیب وار شامل کتاب ہے۔اس کے علاوہ نذیر احمد پر ہوئے تحقیقی کام،نذیر احمد کی تصانیف پر تبصرے ، مقدمہ، پیش لفظ اور دیباچہ، مضامین وغیرہ کی فہرست بھی دی گئی ہے۔اس لحاظ سے یہ کتاب نذیر احمد کی شخصیت و ادبی خدمات کا مکمل اشاریہ ہے۔جس کا مطالعہ نذیر احمد کی تمام ادبی تخلیقات سے واقف کراتا ہے۔ یہ کتاب جامعاتی سطح پر تحقیق کے لیے بھی معاون ہے۔