aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "دل کے دریچے کھلے رکھئیے" ایم سعید اعظمی کے مزاحیہ مضامین و انشائیہ کا مجموعہ ہے، کتاب 18 مضامین پر مشتمل ہے۔ کتاب میں شامل مضامین روزمرہ کے معمولی واقعات کو خوبصورت اور دلنشیں انداز میں بیان کرتے ہیں، الفاظ اور جملے اس طرح استعمال کئے گئے ہیں، کہ لبوں پر مسکراہٹ کھیلنے لگتی ہے، دل کے دریچے کھلے رکھئے اس مجموعہ کا اہم ترین مضمون ہے، جس میں عید کے دن کا تذکرہ ہے، اور ساتھ ہی ان لوگوں کے احوال مذکور ہیں، جو نماز میں کبھی کبھی شامل ہوتے ہیں، عیدگاہ میں ان لوگوں کی صورت حال کا مزاحیہ انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔ "وہ عورت ہی تھی" بھی دلچسپ مضمون ہے، جو صنف نازک کی فطرت اور مزاج و مذاق کی عکاسی کرتا ہے، اس طرح کہ لبوں پر تبسم کھیلنے لگتا ہے، پہلا "مضمون تیرے وعدے پہ اعتبار کیا " بھی خوب ہے، جس میں اعتبار کی بے اعتباری کا قصہ بڑے دلکش انداز میں بیان ہوا ہے۔ کتاب کی زبان سادہ اور آسان ہے، جملے خوبصورت اور دلکش ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free