aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دہلی میں ایک طویل مدت سے مسلمانوں کا قیام اور ان کی بادشاہت کا تقاضہ تھا کہ ان کے عبادت خانہ بھی بنائے جائیں تاکہ وہ ان میں اپنے معبود کی عبادت کر سکیں۔ اس لئے دہلی میں ہزاروں کی تعداد میں مساجد موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سی مساجد ویران ہو گئیں مگر بہت سی پرانی اور قدیم مساجد ابھی بھی موجود ہیں اور ان کی تاریخ بھی موجود ہے۔ اس کتاب میں انہیں مساجد کا ذکر ہے جو تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ کتاب میں مسجد کا محل وقوع اور کس عہد میں بنی ، کس نے بنوائی اور اس کا رقبہ کتنا ہے اور اس میں کیا کیا چیزیں موجود ہیں اور اس کے پیچھے کون سے وجوہات کارفرماں تھے۔ کتاب دو حصوں پر منقسم ہے۔