Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

جدیدت کے رجحان کے تحت اقبال مجید نے اپنی منفرد شناخت قائم کرلی ہے۔ان کو افسانے کے بیانیہ عنصر پر کامل قدرت حاصل ہے۔ جدید افسانے کواس کے تمام تر امکانات کے ساتھ برتنے کی کوشش کی ہے۔ افسانے میں علامت،استعارہ اور دیگر اظہاری صنائع بھی عمدگی سے استعمال کرتے ہیں۔زیر نظر "دو بھیگے ہوئے لوگ" جدید یت کے تحت لکھے گئے افسانوں پر مشتمل ہے۔مجموعے میں شامل تمام افسانے خوب ہیں لیکن بالخصوص "دو بھیگے ہوئے لوگ" ان کی شناخت بن چکا ہے۔یہ افسانہ دو اشخاص کے دو مختلف ذہنی رویوں کو پیش کرتا ہے۔بارش میں بھیگے ہوئے دوافرادایک بوسیدہ سائبان کے نیچے پناہ لیتے ہیں۔لیکن ایک شخص اس ٹپکتے ہوئے سائبان میں پناہ لینےکے بجائے وہاں سے کسی اور محفوظ مقام پر جانا پسند کرتا ہے ۔چاہے اس کے لیے بارش میں بھیگنا ہی کیوں نہ پڑے لیکن دوسرا شخص اس ٹپکتی ہوئی چھت کے نیچے ٹھہرنے ہی کو بہتر سمجھتا ہے ۔اس طرح ان کے آپسی مکالموں سے ان کی مختلف ذہنی رویوں کی خوب عکاسی کی گئی ہے۔اس مجموعہ میں ٹوٹی چمنی، عدو چاچا،آئینہ در آئینہ ۔دل چارہ گر ،شوکیس، بیساکھی وغیرہ کل 15 افسانے موجود ہیں۔جو اقبال مجید کے منفرد اسلوب ،جدیدت کے حامل فرد کی تنہائی ،وجودی مسائل ،باطنی کرب کے عکاس ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے