aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "ایک لمحہ فکریہ" ایک مختصر رسالہ ہے، جس میں عبدالحمید صدیقی کی اہم ترین گفتگو شامل ہے، اس گفتگو میں آزادی اظہار رائے کی صورت حال پر روشنی ڈالی گئی ہے، یہ گفتگو مارشل لاء کے بعد پاکستانی احوال کے تناظر میں ہے، اظہار رائے کی صورت حال کو پاکستانی وزراء کے بیان کے ذریعے مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے، عوام پر تسلط اور ان کو فکری اعتبار سے مفلوج کرنے کی کوششوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جمہوری اقدار کی اہانت پر روشنی ڈالی گئی ہے، آزادی اظہار رائے کی وقعت کو بیان کیا گیا ہے، دنیا سے کنارہ کشی کے باعث مسلمانوں کو ہونے والے نقصانات کی جانب توجہ دلائی گئی ہے، گفتگو مختصر اور وقیع، دوسری نعیم صدیقی کی تقریر ہے، جو انہوں نے لاہور کی ایک نیشنل کانفرنس میں 1966میں کی تھی، جس کا عنوان سیاسی تبدیلی کا راستہ ہے، اس تقریر میں انہوں نے مدلل انداز میں جمہوریت کی خوبصورتی کو واضح کیا ہے، اس تقریر میں انہوں نے دستور کو جمہوری معیار پر لانے کی قراداد کی حمایت میں مدلل خطاب کیا ہے، جس کا اثر واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے، زبان پر ان کی پکڑ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اور ملکی صورت حال کو سمجھا جاسکتا ہے۔