Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عبدالمغنی

ناشر : خدا بخش لائبریری،پٹنہ

مقام اشاعت : پٹنہ, انڈیا

سن اشاعت : 2001

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 87

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

فیض کی شاعری
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

فیض کی شاعرانہ قدروقیمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا نام غالب اور اقبال جیسے عظیم شاعروں کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ان کی شاعری نے ان کی زندگی میں ہی سرحدوں،زبانوں،نظریوں اور عقیدوں کی حدیں توڑتے ہوے عالمگیر شہرت حاصل کر لی تھی۔جدید اردو شاعری کی بین الاقوامی شناخت انہی کی مرہون منت ہے۔ان کی آواز دل کو چھو لینے والے انقلابی نغموں،حسن و عشق کے دلنواز گیتوں،اور جبر و استحصال کے خلاف احتجاجی ترانوں کی شکل میں اپنے عہد کے انسان اور اس کے ضمیر کی مؤثر آواز بن کر ابھرتی ہے۔غنایئت اور رجائیت ٖفیض کی شاعری کے امتیازی عناصر ہیں۔ خوابوں اور حقیقتوں،امیدوں اور نامرادیوں کی کشاکش نے ان کی شاعری میں گہرائی اور تہ داری پیدا کی ہے۔ان کا عشق درد مندی میں ڈھل کر انسان دوستی کی شکل اختیار کرتا ہے اور پھر یہ انسان دوستی اک بہتر دنیا کا خواب بن کر ابھرتی ہے۔ان کے الفاظ اور استعاروں میں اچھوتی دلکشی،سرشاری اور پہلوداری ہے۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فیض نے شاعری کا اک نیا دبستاں قائم کیا۔ زیر نظر کتاب میں فیض احمد فیض کے کلام کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ فیض کے کلام کی فکری و فنی قدروں کا تجزیہ کیا گیا ہے تاکہ ادب کی تاریخ میں دور جدیدکے سب سے مشہور شاعر کی حیثیت و اہمیت کا تعین ہو سکے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے