aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "فلسفہ نتائجیت" سر ولیم جیمس کی کتاب ہے، جس میں 'فلسفہ پر عام فہم محاضرات' کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ اردو ترجمہ ہے جس کو پروفیسر مولوی عبد الباری ندوی نے جامعہ عثمانیہ سرکار عالی حیدر آباد کے اشتراک سے انجام دیا ہے۔ زیر تبصرہ ضخیم ایڈیشن تقریبا 1907 کا شائع کردہ ہے اس پر ایک دیباچہ جو خود مصنف کا تحریر کردہ ہے۔ یہ کتاب آٹھ محاضرات پر مشتمل ہے۔ پہلا 'فلسفہ کی موجودہ شکل'، دوسرا 'نتائجیت سے کیا مراد ہے'، تیسرا 'مابعد الطبعیات کے بعض مسائل پر نتائجی نظر'، چوتھا 'واحد و کثیر'، پانچواں 'نتائجیت اور فہم سلیم'، چھٹا 'نتائجیت کا مفہوم صداقت'، ساتواں 'نتائجیت اور انسیت'، اور آٹھواں 'نتائجیت اور مذہب۔' اور آخر میں اشاریہ کا اضافہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free