aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب دراصل حکیم ہربرٹ سپنسر کی کتاب " ایجوکیشن" کا ترجمہ ہے۔ اس میں تعلیم کی اہمیت و ضرورت اوراس کے مشعل راہ ہونے پر عالمانہ دلائل پیش کیے گئے ہیں ۔ مترجم نے ترجمہ کے ساتھ ہی موقع بموقع حواشی اور دیگر تشریحات بھی کی ہیں ۔ کتاب میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ اشخاص یا خاص مقامات کے نام جلی قلم سے لکھے گئے ہیں اور اگر کوئی لفظ یا جملہ مترجم کی رائے میں قابل غور تھا تو اسے بھی جلی قلم سے لکھا ہے۔ مصنف نے دیگر اشخاص کی رائیں جہاں پر نقل کی ہیں ان کو خفی قلم سے لکھا ہے۔ بعض جگہ عربی الفاظ کی تحریر میں خط نسخ استعمال کیا گیا ہے، مقصد ہے یکساں تحریر کی وجہ سے پڑھنے والے کی طبیعت اکتا نہ جائے ۔اصل کتاب کی طرح ترجمہ میں بھی رموزو اوقاف کی پوری پابندی کی گئی ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے تعلیم کے کئی گوشے جن سے قاری کا دماغ نا آشنا ہے ، اجاگر ہوں گے۔