aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کلام فانی کوکئی اعتبار سے امتیاز حاصل ہے۔ ا ن کے فلسفیانہ اور صوفیانہ افکار نے جہاں شاعری کو مالا مال کیا ،وہیں جدید لب ولہجے نے اردو شاعری کو ایک نئی آواز دی ہے۔ان کے شاعری میں فارسی تراکیب اور الفاظ کا کثرت سے استعمال ہوا ہے۔اس کے علاوہ شاعری میں تصوف اور زندگی کے متنوع مسائل کا احاطہ بھی کیاگیا ہے۔ زیر مطالعہ فانی کی شاعری کے خصوصی جائزہ پر مبنی اہم کتاب ہے۔جس میں فانی کی شخصیت کے صرف ان پہلوؤں پر بحث کی گئی ہے جن کا تعلق براہ راست ان کی شاعری سے ہے۔ فانی کی شاعری میں غم اور یاسیت کااظہار زیادہ ہوا ہے۔ اس لیے غم کی ماہیت اور اس کی اہمیت سے متعلق متفرق یوروپین ،مفکرین اور فلسفیوں کے نظریا ت بھی بطور حوالہ پیش کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کلام فانی کے موضوعات پر بحث کرتے ہوئے ،ان کی غزلیات کا انتخاب بھی شامل کتاب ہے۔یہ انتخاب اس ترتیب سےدیا گیا ہے کہ اس سے فانی کی شاعری کے مختلف ادوار میں ان کے مختلف رنگ متشریح ہورہے ہیں۔ اس طرح پیش نظر کتاب "فانی کی شاعری " کے متنوع رنگوں کے ساتھ اہمیت کی حامل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free