aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"فرہنگِ آصفیہ" اردو کی معروف ترین اور پہلی باقاعدہ مکمل لغت ہےیہ کتاب صرف لغت ہی نہیں ہے بلکہ سید احمد دہلوی نے بعض اندارجات کےتحت بڑی تفصیل کے ساتھ انسائیکلوپیڈیا کےانداز میں معلومات فراہم کی ہیں۔ مثال کے طور اولیائے ہند کے تحت 43 مختلف صوفیاء کے تفصیلی حالاتِ زندگی درج ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لغت انیسویں صدی کی گنگا جمنی تہذیب کا مرقع ہے،جس میں اُس دور کے رسم و رواج، ملبوسات، شعری، ادبی و علمی اصطلاحات، زیوارت، خوراک و مشروبات، نشست و برخاست وغیرہ سےمتعلق الفاظ کا ایسا ذخیرہ ملتا ہے جو کہیں اور دستیاب نہیں۔اس میں فقیروں کی صدائیں اور سودے والوں کی آوازیں ملیں گی، کہیں کہیں جواریوں، ٹھگوں، دلّالوں،چابک سواروں، بدمعاشوں اور مختلف پیشوں کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملے بھی ملیں گے۔ یہ کتاب کئی جلدوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر جلدسوم و چہارم ہے۔