aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"فرحت الناظرین" عہد شاہجہانی و عالمگیری کے مشائخ و علماء و شعرا ء کا یہ ایک بہترین تذکرہ ہے۔ اس تذکرہ کو مصنف موصوف نے تین عنوانات میں ذکر کیا ہے۔ سب سے پہلے مشائخ کا ذکر کیا ہے جس کے تحت اس عہد کے مشائخ کبار کا ذکر کیا گیا ہے جن میں ملا شاہ بدخشی ، عبد الطیف برہانپوری، میر سید محمد قنوجی جیسے اہم مشایخ کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مصنف نے اس عہد کے علما ء کا ذکر کیا ہے جن میں شیخ ہروی، عبد القوی، قاضی نصیر الدین، ملا عبد اللطیف سلطانپوری جیسے بڑے بڑے بڑے علماء کا ذکر کیا ہے۔ آخر میں اس عہد کے شعرا کا ذکر کیا گیا ہے جن میں عبد القادر بیدل، چندر بھان برہمن، سرمد ، غنی کشمیری جیسے بڑے اور اہم شعرا شامل ہیں۔ یہ تذکرہ محمد اسلم بن محمد حفیظ انصاری نے تالیف کیا ہے، جس کا اردو ترجمہ پروفیسر محمد ایوب قادری نے انجام دیا ہے۔