aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بانو قدسیہ اردو اور پنجابی زبان کی مشہور ناول و افسانہ نگار ہیں ،ڈراما نویسی میں بھی ان کا رتبہ بہت بلند ہے۔ ۱۹۸۶ میں انہیں ایوارڈ برائے بہترین ڈرامہ نگار دیا گیا تھا۔ دسیوں کتاب کی مصنفہ ہیں۔ ان کے ڈراموں کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب جس کا آپ اس وقت مطالعہ کر رہے ہیں ان کے ڈراموں کی شاندار مثال ہے جس میں ۱۳ ڈرامے پیش کیے گئے ہیں۔ ان کی تحریروں میں قاری کو عزم و ہمت، ولولہ اور جوش و جذبات ملتے ہیں خاص طور پر خواتین کے لیے پیغام ہوتا ہے کہ وہ اپنے دل میں توقعات اور ارمان کو محدود رکھیں تاکہ ارمان پورا نہ ہونے پر کسی سانحہ کا اندیشہ نہ رہے۔ ٹائیٹل فٹ پاتھ کے حسین منظر کو دکھا رہا ہے جس میں رعنائی ہے ، کشش ہے اور دلفریبی بھی۔