aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عظیم روسی فنکاراورمفکر دستوئیفسکی کی عالمی شہرت ،ان کی معاشرتی اور فلسفیانہ ناولوں کی مرہون منت ہے۔ یہ کتاب دستوئیفسکی کی کہانیوں پر ہے اور اس میں چار کہانیاں شامل کی گئی ہیں ۔ پہلی کہانی کا عنوان " چچا کا خواب " ہے ۔ اس میں ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو ہر شخص سے بیزار رہتی ہے، لوگ بھی اس سے بیزار ہیں مگر کوئی ایسی قوت ہے جس کے سبب سب لوگ اس سے خوف کھاتے ہیں ۔ دوسری کہانی " نہایت افسوسناک واقعہ" تین ایسے میجروں کے گرد گھومتی ہے جو ایک خاموش رات میں ایک مکان کے کمرے میں میز کے ارد گرد بیٹھے کسی اہم موضوع پر بات کررہے ہیں ۔ اسی رات ایک تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں مختصر مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے ۔ اسی دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آجاتا ہے۔ حیرت و استعجاب میں ڈوبی ہوئی اس کہانی کے بعد " جواری " کے عنوان سے ایک کہانی پیش کی جاتی ہے ۔ اس کہانی کو سترہ ابواب میں تقسیم کرکے بیان کیا جارہا ہے ۔ ہر باب میں ایک سنسنی ہے۔