aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"گوروں کے دیس میں" عطاء الحق قاسمی کے دورہ برطانیہ کی سفر بیتی ہے۔ یہ سفر انھوں نے امجد اسلام امجد ،حسن رضوی اور خالد احمد کی معیت میں مختلف مشاعروں میں شرکت کی غرض سے کیا تھا۔ ان کا یہ سفر برطانیہ کے تقریبا تمام شہروں کے ساتھ ساتھ فرانس ،جرمنی ،ہالینڈ، ڈنمارک ،سویڈن اور ناروے تک محیط ہے۔ زیر نظر سفر نامہ عطاء الحق قاسمی کے مخصوص اسلوب کا آئنہ دار ہے۔اس سفر نامہ میں انھوں نے اکثر جگہوں پر مغربی تہذیب کو منفی انداز میں پیش کیا ہے۔وہ مغرب کی مثبت اقدار کو تحسین کی آنکھ سے دیکھتے ہیں ،ان کی مادی ترقی کو رشک سے بیان کرتے ہیں ،ان کے قومی نظم وضبط کی تعریف کرتے ہیں اور جہاں کوئی نشیب و فراز کی کیفیت نظر آتی ہے وہاں اس تہذیب کے ناقد کے طور پر سامنے آتے ہیں ۔