aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "گفتار و کردار" وہاب عندلیب کے خاکوں کا مجموعہ ہے، خاکوں میں شخصیت، کردار اور ظاہری خط و خال پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کی کمالات اور خوبیاں بیان کی گئی ہیں، ان کی زندگی کے اہم واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے، سوانحی پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی ہے، پہلا خاکہ کرناٹک کے وزیر کابینہ مسٹر محمد علی کا ہے، جس میں ان کی خوبیاں ذکر کی گئی ہیں، اردو سے ان کی محبت پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کے اباء و اجداد کی وطن پرستی کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان کے بچپن کے واقعات بیان کئے گئے ہیں، ان کی سیاسی بصیرت کا تذکرہ کیا گیا ہے، اس طرح خاکہ نگار نے جس بھی شخصیت پر لکھا ہے، اسکی زندگی اور کردار سے متعلق اہم معلومات پیش کی ہیں، انداز بیان بھی خوب ہے، اور جس طرح شخصیات کے قلمی چہرے بنائے گئے ہیں، وہ ان خاکوں کے حسن میں اضافہ کا باعث ہے ، کتاب چودہ خاکوں پر مشتمل ہے، ان میں کوئی مشہور و معروف ادیب نہیں ہے، جن لوگوں سے بھی خاکہ نگار متاثر ہوئے ہیں، ان کی قلمی تصویر بنائی گئ ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free