aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کوئی فقرہ، جملہ، شعر یا مصرع جو زندگی کے بارے میں کسی خاص اصول، حقیقت یا رویے کو جامع اور بلیغ طور پر بیان کرے اور عوام و خواص اسے ترجمانی کے لیے استعمال کرنے لگیں، کہاوت کہلاتا ہے۔ اسی کو عربی میں ضرب المثل کہا جاتا ہے۔ کہاوتیں یا ضرب الامثال کسی معاشرے کے مخصوص تمدن اور ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں اور عام طور پر نہایت دانشمندانہ اور حکیمانہ نکات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ کسی قوم کی ضرب الامثال سے اس کے رویوں، لوک دانش اور رہن سہن کے بارے میں خاصی معلومات اخذ کی جا سکتی ہیں۔ "گلدستہ امثال" ہندوستانی، فارسی اور عربی ضرب الامثال کا مجموعہ ہے ۔
Read the author's other books here.