aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"گلزار احمدی در نعت" شیخ عبد القادر وفا کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں سرور کائنات محمد عربی صلعم کی تعریف و توصیف، آپ کی ولادت مسعود اورآپ کا دنیا سے رخصت ہوجانے جیسے عناوین پر عقیدت و محبت سے بھرا نعتیہ کلام پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجتن یعنی دین اسلام کی پانچ متبرک ہستیاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، حضرت فاطمہ ، حضرت علی ، حضرت حسن اور حضرت حسین کے مناقب ، چند مرثیے اور سلام کے علاوہ حضرت غو ث اعظم کی مدح اور رمضان کی آمد و رخصت کے حوالے سے منظوم کلام شامل ہیں۔