aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ داتسان "گلزار دانش" ہے جو نگار دانش کا اردو ترجمہ ہے، ترجمہ راجہ راجیسور نے کیا ہے، اس داستان میں بادشاہ رائے سلیم کے دربار کا تذکرہ کیا گیا ہے، جہاں مختلف اچھی عادتوں کے بارے میں گفتگو ہور رہی تھی، سخاوت و فیاضی کی تعریف سن کر بادشاہ غریبوں کو دولت عطا کرتا ہے، اس کے نتیجہ میں اس کو خزانے کی بشارت ہوتی ہے، جب وہ خزانے کے حصول کے لئے نکلتا ہے، تو اسے وہاں ایک ریشمی کپڑا ملتا ہے، جس پر چودہ وصیتیں لکھی ہوئی ہیں، جو بادشاہوں کے لئے انتہائی کارآمد اور مفید ہیں، اگر بادشاہ ان وصیتوں پر عمل کرے گا تو اس کی حکومت مضبوط اور وسیع ہوگی، بادشاہ ان وصیتوں کو سمجھنے کے لئے آدمی کی تلاش کرتا ہے، ان چودہ وصیتوں کو چودہ ابواب کے تحت تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے، جن کو رائے وابیشلم اور برہمن کے سوالات وجوابات کے ضمن میں پیش کیا گیا ہے، داستان دلچسپ اور اہم معلومات پر مبنی ہے، حکایات و واقعات بھی دلچسپ ہیں۔