aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "گستاخی" مولانا محمد علی ایڈیٹر ہمدرد کے ایک مضمون پر مشتمل ہے، جس کو ڈاکٹر سید زیرک حسین امروہوی نے شائع کیا ہے، اس مضمون میں انہوں نے بہت سی ایسی چیزیں پیش کرنے کی کوشش کی ہیں، جن کی روشنی میں انہوں نے مولانا محمد علی پر حضرت فاطمہ اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کا الزام عائد کیا ہے، اس سلسلے میں خواجہ حسن نظامی پر لکھے ہوئے جملوں کو بھی موضوع بحث بنایا گیا ہے، اور ان کے ذریعے حضرت علی اور حضرت فاطمہ کی شان میں گستاخی کو ثابت کرنے کی سعی کی گئی ہے، مولانا محمد علی کے لکھے گئے مضامین میں گستاخی کا پہلو کس حدتک ہے، اور دلائل کتنے اہم ہیں، قارئین خود اس حقیقت کا فیصلہ کرسکتے ہیں، اور مضامین کے مطالب پر جو گفتگو کی گئی ہے، اس کے معیار و وقار سے واقف ہوسکتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free