aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان و ادب کی ابتدا و ارتقا سے متعلق متعدد تحقیقی و تنقیدی کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان میں وقتا فوقتا مختلف علاقوں کے مصنفین کی اپنے علاقوں میں اردو زبان وادب کی ترویج و اشاعت سے متعلق کتب بھی شامل ہیں۔ان میں مغربی بنگال، بہار، کرناٹک، دہلی ،لکھنو وغیرہ تقریبا تمام بڑے شہروں اور ریاستوں میں اردو زبان و ادب کی ابتدا و ارتقا سے متعلق تصانیف شائع ہوچکی ہیں۔ زیرنظر کتاب بھی اسی موضوع سے مناسبت رکھتی اہم ہے۔ جس میں ڈاکٹر قمر گوالیاری نے اپنے شہر گوالیار میں اردوزبان و ادب کی تاریخ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔جس میں مصنف نے گوالیار کی اردو ادبی تاریخ کو حضرت غوث گوالیاری سے معراج دھولپوری تک بیان کی ہے۔ مصنف کااسلوب تحقیقی و تنقیدی ہے۔کتاب میں شامل اردو ادب کے مایہ ناز نقاد و ادیب شمس الرحمن فاروقی صاحب کا مضمون بہ عنوان " کارآمداہم اضافہ" نے قمر صاحب کی اس کاوش کو اردو کی علاقائی تاریخوں میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ہے۔