aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تنقید کے مختلف دبستان ہیں۔ہیئت اور مواد ،اسلوب اور معانی کی اصطلاحیں ایک مدت سے ادبی تنقید میں مستعمل ہے۔اکثر انھیں متضاد اصطلاحوں کےطور پر استعمال کیاجاتا رہا ہے۔ہیئتی تنقید کو معانی پر مبنی تنقید سے الگ کرکے دیکھنے کی بھی کوشش کی گئی۔اس طرح ہیئتی تنقید کومختلف زاویوں سے دیکھا گیا۔ان ہی زاویوں کا مطالعہ زیر نظر کتاب "ہئیتی تنقید" میں کیا گیا ہے۔ابتد امیں ہیئتی تنقید سے متعلق مختلف دبستانوں اور میلانا ت کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔اس مختصر سی کتاب میں مصنف نےتنقید اورہئیتی تنقید کے معنی ،اس کےمیلانات کا اجمالی جائزہ لیتے ہوئے ہئیتی تنقید کے معانی ومطالب واضح کیے ہیں۔