aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علی عباس حسینی اردو افسانے کے بنیاد گذاروں میں شامل ہیں۔ انھوں نےاردو افسانے کو حقیقت کا رنگ دیا۔ انھیں ہندستانی تہذیب اور عوام کے مسائل سے خصوصی دلچسپی تھی۔انھوں نے اپنے افسانوں میں مختلف کرداروں کے ذریعے عام انسانوں کے شب و روز کی عکاسی کی جس کی وجہ سے ابتدا میں ہی اردو افسانہ عوامی مزاج سے آشنا ہوا۔گاؤں کی سادہ زندگی اور کھیت کھلیانوں کی بو باس کے ساتھ شہری مسائل کا عمیق مطالعہ و مشاہدہ ان کے افسانوں کا بنیادی موضوع ہے۔ دیہی اور شہری ماحول کی عکاسی، محنت کش کسانوں اور مزدوروں کی کسمپرسی حسینی کے افسانوں میں پوری طرح جلوہ گر ہے۔ زیر نظر کتاب "ہمارا گاؤں اور دوسرے افسانے" میں علی عباس حسینی کے دس افسانے شامل ہیں ۔ان تمام افسانوں میں دیہاتی زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets