aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ماہر عمرانیات یعنی سماجی علوم کے ماہر کی نظر سے اگر معاشرے پر نگاہ ڈالی جائے تو ہرجا مسائل ہی مسائل ملتے ہیں۔ شہری نظم ونسق کے لئے شہری اور ان سے منسلک ضروریات کی ایک لمبی فہرست ہوتی ہے۔ اس فہرست میں ایسے بہت سے امور ہوتے ہیں جن کا انتظام وانصرام منسلکہ محکمہ یا محکمہ جاتی افسران کے ذمہ ہوتا ہے۔ سوال ہے کہ اس کے ذمہ داران کو اگر انتظامی امور میں مہارت نہ ہو تو پھر شہر کا نظام ہی درہم برہم ہوجاتا ہے۔ صبیح الدین بقائی کی تصنیف ’’ہمارے معاشرتی مسائل، ایک عمرانیاتی جائزہ‘‘ واقعی ایک اہم تصنیف مانی جاسکتی ہے کہ اس سے سماجی علوم کے خواہشمندوں کو بڑی مدد مل سکتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free