aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "نفاق کی حقیقت" صدر الدین اصلاحی کی کتاب ہے، مولانا صدر الدین اصلاحی مدرسہ اصلاح کے فاضل اور مولانا مودودی کے قریبی تھے، انہوں ادارہ ترجمان القرآن میں خدمات انجام دیں، اوراس ادارہ کےلئے پہلا مضمون نفاق کی حقیقت پر کئی قسطوں سپرد قرطاس کیا، جو بعد میں کتابی شکل میں شائع ہوا، اس میں نفاق کی حقیقت کو مدلل انداز میں واضح کیا گیا ہے، نفاق کے اقسام پر روشنی ڈالی گئی ہے، نفاق، اخلاق و کردار پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے، اس کا نقشہ کھینچا ہے، اور محتاط انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ ہر اس شخص کو منافق نہیں کہا جاسکتا ہے، جس میں کوئی ایک علامت موجود ہے، بلکہ وہ نفسی کمزوری پر محمول ہوگی، منافقین کے طبقات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس سے یہ پہلو مزید واضح ہوجاتا ہے۔ منافقین کے احکامات اور ان کی سزاؤں کا تذکرہ کیا گیا ہے، کتاب نفاق کی حقیقت کو بخوبی اور مدلل انداز میں واضح کرتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets