aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حکیم اجمل خان دہلوی طب یونانی کے مشہور طبیب و حکیم تھے۔حکیم محمد اجمل خاں کی شخصیت اطبائے ہند میں ممتاز اور نمایاں ہے۔ اجمل خاں نہ صرف نامور طبیب تھے بلکہ ہندوستان کی تحریک آزادی میں بھی آپ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ حالانکہ انگریزوں نے حکیم اجمل خاں کی طبی لیاقت اور حذاقت کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں "قیصر ہند " اور"حاذق الملک "جیسے ذی وقار اور معزز خطابات سے نوازا تھا۔زیر نظر کتاب "حیات اجمل "حکیم رشید احمد خان کی تحریر کردہ تصنیف ہے جس میں انھوں نے حکیم اجمل خان کے اخلاق و عادات ، علمی طبی حالات، مطب اور ان کی زندگی کے واقعات بیان کئے ہیں۔