Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : طارق مرزا

ناشر : سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 277

معاون : حیدر علی

حیات و افکار اقبال
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

آسٹریلیا میں مقیم ممتاز ادیب طارق محمودمرزایکم جون 1961 کو راولپنڈی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ مقامی اسکول  سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد کراچی چلے گئے۔ وہاں، انھوں نے مکینیکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا اور کراچی یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کا  امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ 

1994میں طارق مرزا کو تعلیمی استعداد کی بنا پر آسٹریلیا کی مستقل سکونت کی آفر ہوئی تووہ مع فیملی آسٹریلیا منتقل ہوگئے۔ وہ سڈنی میں مقیم ہیں اوراپنا کاروبار کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ادبی، صحافتی اورتنظیمی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں۔مختلف ادبی اور سماجی تنظیموں  سرگرم ہونے کے ساتھ اُردو اخبار کے ایڈیٹر بھی رہے۔

طارق مرزا علامہ اقبال سٹڈی سرکل آسٹریلیا کے بانی اور مہتمم ہیں جس کے تحت ماہانہ اور سالانہ تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔
 وہ پاک لٹریری فاؤنڈیشن آف آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز ونگ کے سربراہ ہیں جو ادبی تقاریب منعقد کرتے رہتے ہیں۔
 وہ روزنامہ نوائے وقت اورروزنامہ پاکستان میں باقاعدگی سے کالم لکھتے ہیں۔جب کہ ان کی کہانیاں اور ادبی مضامین سمت، ادب عالیہ، اُردو ڈائجسٹ،سلسلہ، شگوفہ اور فنون جیسے جریدوں میں چھپتے رہتے ہیں۔اقبالیات پر ان کے متعددمقالات شائع ہو چکے ہیں۔

طارق مرزا کو سیر و سیاحت کا شوق ہے۔ اس سے ان کے تجربات اور مشاہدات میں بے حد اضافہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے سفرناموں میں متعلقہ ممالک کے تہذیب و تمدن، ان کا رہن سہن، ان کے فنونِ لطیفہ کے ساتھ مقامی کردار اور ان کی کہانیاں شامل ہیں جو انھیں عصرِ حاضر کے سفرنامہ نگاروں سے ممتاز کرتے ہیں۔ 

 طارق مرزا کی اب تک چھ تصنیفات منظر عام پر آچکی ہیں۔خوشبو کا سفر، تلاش راہ، سفر عشق، دُنیا رنگ رنگیلی، ملکوں ملکوں دیکھا چاند اور حیات و افکارِ اقبال۔

انھیں اکیڈمی ادبیات لاہور، پاک ٹی ہائوس لاہور، اُردو سوسائٹی آف آسٹریلیا، دریچہ او سلو ناروے، بیلی تنظیم ڈنمارک، 
اُردو انٹرنیشنل آف آسٹریلیا، پاکستان ایسو سی ایشن آف آسٹریلیا، سینئر کیمونٹی آرگنازیشن کینیڈا کی طرف سے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے