aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب ہندی کے نمایاں افسانے پیش کرتی ہے۔ حالانکہ اس میں جو ہندی افسانے پیش کیے گئے ہیں، انہیں نمایاں کہنا مناسب نہیں ہے، اس میں جو افسانے پیش کیے گئے ہیں انہیں سامنے رکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہندی افسانے کے ارتقا کو سمجھنے میں کسی حد تک معاون ہیں۔ مجموعے میں ہندی کے وہ افسانے بھی شامل ہیں جو آزادی سے پہلے شائع ہوئے اور وہ افسانے بھی جو آزادی کے بعد شائع ہوئے۔ کچھ افسانے ایسے ہیں جو ہندی افسانے کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں مثلاً ماہنامہ سرسوتی میں 1915 میں شائع ہونے والا چندردھر شرما گلیری کا افسانہ ’اس نے کہا تھا‘۔ اس مجموعے میں کل سولہ افسانے شامل ہیں۔ پریم چند، یش پال، پھنیشور ناتھ رینو، نرمل ورما، راجندر یادو، کملیشور اور کاشی ناتھ سنگھ وغیرہ کے افسانوں سے سجی یہ کتاب نامور سنگھ جیسے صاحب علم انسان کے وقیع دیباچے کی وجہ سے اس کتاب کی اہمیت دوبالا ہو جاتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free