aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "ہندی کہانیاں" اجمل کمال کی مرتب کردہ کہانیاں ہیں۔ یہ اردو رسم الخط میں ہیں۔ چونکہ اردو اور ہندی میں زیادہ تر رسم الخط کا ہی فرق ہے اس لئے یہ ہندی کہانیوں کو ترجمہ کہنے میں ذرا تامل ہوتا ہے۔ بہت کم الفاظ ایسے ہوتے ہیں جن کو تبدیل کرنے کی ضروت پڑتی ہے، ان کہانیوں میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ در اصل اجمل کمال نے اپنے رسالہ 'آج' میں اس طرح کی کہانیوں کے خصوصی شمارے بھی شائع کئے تھے، پھر ان ہی شماروں سے انتخاب کر کے ہندی کہانیوں کی کئی جلدیں شائع کیں۔ گویا ان کہانیوں کی پہلی اشاعت سہ ماہی رسالہ 'آج' میں ہو چکی ہے، اب یہ دوسری اشاعت کتابی صورت میں ہے۔ سر دست ہمارے پاس ہندی کہانیوں کی چار جلدیں موجود ہیں، چاروں جلدوں میں تقریبا ساٹھ، ستر کہانیاں شامل ہیں۔ جلدوں کی شروعات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ کہانیاں کن لوگوں نے ترجمہ کیں، اور کن کن ہندی ادیبوں کی کہانیاں ہیں۔ ان کہانیوں کو جمع کرنے کا مقصد مرتب کا یہ ہے کہ چونکہ ہندی، اردو سے لسانی قربت رکھنے والی زبان ہے، اس لئے اردو قارئین کو ہندی کہانی کے ارتقا کا نہ صرف علم ہو جائے بلکہ ہندی کی جدید کہانیوں سے ایک طرح سے تقابلی واقفیت بھی ہوجائے۔
Read the author's other books here.
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free