aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان کی کچھ ایسی جنگیں ہیں جو ہندوستان کی قسمت کو پلٹنے والی ہیں اور جن کے بعد ہندوستان کی قسمت اچھی یا بری ہو گئی ہے۔ تراین کی جنگ جو شہاب الدین محمد غوری اور پرتھوی راج کے درمیان ہوئی اور جس کے بعد ہندوستان مسلمانوں کے قبضہ میں آگیا۔ اسی طرح سرنگا پٹنم کی وہ فیصلہ کن جنگ جو ٹیپو سلطان اور انگریزوں کے درمیان لڑی گئی اور اس جنگ نے عصائے حکمرانی مسلمانوں سے چھین کر انگریزوں کے ہاتھ میں دے دی اور پھر غلامی کا دور شروع ہو گیا۔ جنگ جہلم جو اسکند اور راجہ پورس کے درمیان لڑی گئی، جنگ کالنگا جو والی کالنگا اور اشوک کے درمیان لڑی گئی، جنگ الور جو محمد بن قاسم اور راجہ داہر کے بیچ لڑی گئی، جنگ ارکاٹ جو ایسٹ انڈیا کمپنی اور چندا صاحب کے بیچ لڑی گئی، ونڈی داش جو انگریز اور فرانسیسیوں کے درمیان لڑی گئی اور بکسر کی لڑائی جو ایسٹ انڈیا کمپنی اور شاہ عالم ثانی کے درمیان لڑی گئی۔ وغیرہ کا ذکر اس کتاب میں کیا گیا ہے، جو نہ صرف ہندوستان کی قسمت بدلنے والی ہیں بلکہ مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ بھی رقم کرتی ہیں۔