aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو صحافت کا ایک اہم نام عتیق صدیقی ہے۔اردو صحافت پر ان کی بڑی گہری نظر تھی انھوں نے صحافت کے آغاز و ارتقا سے لے کر مختلف ادوار میں اردو صحافت کی اہم خدمات پر پر مغز مضامین تحریر کیے ہیں۔ان ہی اہم مضامین کو محمد ارشد صاحب نے " ہندوستانی صحافت" کے عنوان سےمرتب کیاہے۔ کتاب میں شامل ہر مضمون اپنے موضوع اور اسلوب کے اعتبارسے معلوماتی او رتاریخی اہمیت کا حامل دلچسپ ہے۔جس میں عتیق صدیقی صاحب نے ہندوستان کی مختلف زبانوں کے اخبارات کی تاریخ اور سیاسی پس منظر کا ارتقائی تجزیہ پیش کیاہے۔اس طرح یہ مضامین مکمل ہندوستانی صحافت پر مشتمل ہیں جو جدو جہد آزادی ، انگریزوں کےمظالم ،ہندو مسلم اتحاد اور نفاق وغیرہ موضوعات کا احاطہ کرتے اہم ہیں۔جن میں ہندوستانی صحافت کمپنی کے عہد حکومت میں، ہندوستانی صحافت بیسوی صدی میں، اردو اخبارات کی ابتدا، عروج ،وغیرہ موضوعات کے تحت ہندوستانی صحافت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔