aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مجیب احمد اردو اور انگریزی ادب کے معتبر شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں، انہوں نے انگریزی اردو دونوں ہی زبانوں میں بہت کچھ لکھا ہے۔ تاریخ، اردو ادب اور لسانیات ان کے محبوب موضوعات رہے ہیں۔ انہوں نے تاریخ پر عمدہ مواد خلق کیا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے تاریخ اور اردو ادب کے اہم اور سنجیدہ مضامیں قلمبند کیے ہیں۔ اس کے مشمولات دیکھ کر ہی اس کی اہمیت اکا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس میں ہندستانی سماج پر اسلامی اثرات، ہندستان میں تصوف، سیکولرزم اور تصوف، ہندستانی مسلمانوں میں معاشرتی اصلاح کے تصورات اور تحریکیں، فارسی عربی رسم الخط، امیر خسرو، امراوٴ جان ادا، حبہ خاتون، گرونانک مسلمانوں کی نظر میں، گاندھی جی اور مسلم عوام جیسے اہم مضامین شامل ہیں۔ اردو کی انتہائی قابل شخصیات میں شمار محمد ذاکر نے اس کتاب کو اردو میں منتقل کیا ہے۔