aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "حکومت ہائے یورپ" دو حصوں پر مشتمل ایک ضخیم کتاب ہے جس کے مصنف فیڈرک آسٹن اوگ ہیں۔ اس کا اردو ترجمہ قاضی تلمذ حسین نے کیا ہے۔ اس کتاب میں یورپی ممالک کی حکومتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ پہلے حصہ میں سولھویں صدی میں دستوری حکومت کے بنا سے لیکر پارلیمانی حکومت کے ارتقا تک کی مختلف حکومتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسری جلد میں فرانس میں دستوری حکومت کا عروج اور اطالیہ، سوئزر ستان، جرمانیہ، روس وغیرہ ممالک میں کس طرح کی حکومتوں کو بڑھاوا دیا جا رہا اور اور کن نظریات کو مسترد کر دیا گیا ہے، اس کتاب میں بہت ہی تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بر اعظم یورپ کی حکومتوں اور وہاں کی سیاسیات کو سمجھنے میں حد درجہ معاون ہے۔