aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ریاست حیدرآباد آزادی سے قبل ملک کی ان ریاستوں میں سے ایک تھی جو نہ صرف خوشحال تھی بلکہ یہاں پر گنگا جمنی تہذیب کا ملا ہوا سنگم نظر آتا تھا۔ اگرچہ یہ شخصی ریاست کے زمرے میں آتی تھی مگر یہاں کے نظام اور عثمانی خوانوادہ کے لوگ نہایت ہی تعلیم یافتہ اور بردبار تھے۔ آزادی کے بعد نظام حیدرآباد پاکستان کے ساتھ جانے کے لئے تیار نہ ہوئے اور وہ یہیں پر رکے اور جب ملک بحران کا شکار ہوا تو ایک بڑی رقم چندے کی شکل میں دیکر حکومت کو تقویت بخشی۔ اس کتاب میں آزادی سے قبل حیدرآباد اور آزادی کے دوران حیدرآباد، پھر آزادی کے بعد کے حیدرآباد کے حالات درج ہیں اور ایک مقالہ حیدرآباد کے پہلے چیف منسٹر جناب ڈاکٹر بی رام کرشنا راؤ کا بھی شامل ہے۔