aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا وحید الدین سلیم ایک اہم ادیب ہیں جن کی کاوشوں سے دارالترجمہ حیدرآباد کا قیام عمل میں آیا۔ ایک طرف جہاں انہوں نے شاعری میں اپنے جوہر دکھائے تو وہیں انشا پردازی اور مضمون نگاری میں بھی انہیں مکمل دسترس تھی۔ ان کے یہ مضامین ان کی اسی صلاحیت کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اردو کی ترویج و ترقی میں اہل زبان یعنی دہلی اور لکھنؤ کو ایک روڑا سمجھتے تھے۔ اسے ان کے مضمون ہندستان کی عام زبان میں دیکھا جا سکتا ہے جو اسی کتاب میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اردو زبان کی اصلاح، ہمارے شاعروں کی نفسیات، سودا کی ہجویہ نظمیں، عہد میر کی زبان، میر کی شاعری، دکن میں ایک رباعی گو شاعر، تلمیحات، عرب کی شاعری اور اردو شاعری کا مطالعہ جیسے موضوعات بھی اس کتاب میں شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets