aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "علم المعیشت" محمد الیاس برنی کی تصنیف ہے، جس میں علم معیشت سے متعلق اہم ترین معلومات درج ہیں، کتاب ضخیم ہے، اور معاشی علوم پر دستاویز کی حیثیت رکھتی ہیں، کتاب میں معاشیات کی تعریف و تحقیق اور قوانین سے متعلق اہم گفتگو کی گئی ہے، جس سے اس فن کی اہمیت و وقعت کا اندازہ ہوجاتا ہے، اس فن کے بنیادی اصولوں پر مدلل و مفصل گفتگو کی گئی ہے، پیدائش اور اس کے ذرائع کو مفصل انداز میں پیش کیا گیا ہے، دولت کی تقسیم کس طرح ہوتی ہے، اس سے واقف کرایا گیا ہے، سود کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی ہے، بین الاقوامی تجارت کی صورت حال اور تجارت کی اقسام پر گفتگو کی گئی ہے، یورپ و امریکا کی تجارتی صورت حال سے واقف کرایا گیا ہے، ہندوستان میں صنعت و حرفت کی صورت حال اٹھارویں صدی کے تناظر میں بیان کی گئی ہے، اس کی ترقی و تنزلی کے اسباب بیان کئے گئے ہیں، کتاب معاشی علوم کے ساتھ ساتھ دنیا کے معاشی احوال اور تاریخ کے اہم ادوار سے بخوبی واقف کراتی ہے۔