aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب علامہ یوسف قرضاوی کی عربی کتاب " الایمان و الحیاۃ " کی اردو تلخیص ہے۔ قرضاوی عالم اسلام کے ممتاز عالم دین ، اخوانی فکر کے حامل اور صدر عالمی اتحاد برائے علمائے اہل اسلام ہیں۔ یہ اردو تلخیص پاکستان کے ماہنامہ " ترجمان القرآن" میں قسطوں میں شائع ہو چکی ہے اور اب کتابی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔ اس کتاب میں ایمان اور حیات انسانی کے مابین گہرے ربط کو واضح کیا گیا ہے اور اس کے انفرادی اور اجتماعی دائرے پر ایمان کے اثرات کا بیان درج کیا گیا ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ حقیقی سعادت سے ہمکنار ہونے کے لیے دولت ایمان کا حصول لازمی ہے۔ کتاب میں کل تین ابواب ہیں ۔ پہلا باب ایمان کے عناصر اساسی اور اس کی امتیازی خصوصیات کے بارے میں ہے۔ اس میں حقیقت ایمان، عقیدہ اور انفرادی زندگی پر ایمان کے اثرات جیسے متعدد موضوعات پر بات کی گئی ہے۔ دوسرا باب انفرادی زندگی پر ایمان کے اثرات پر ہے اور اس میں ایمان اور تکریم انسان ، سعادت و سکینت، ایمان اور رضا، طمانینت قلب اور ایمان کے ساتھ محبت جیسے موضوعات پر کلام ہوا ہے جبکہ تیسرا باب اجتماعی زندگی پر ایمان کے اثرات پر حقائق پیش کرتا ہے۔ اس باب میں ایمان اور حیات اجتماعی، اساس اخلاق، منور ضمیر کا اعجازایمان، عظیم قوت اور ایمان و اصلاح جیسے اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔