aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رسالہ "انشا" کلکتہ سے شائع ہونے والا ایک ماہنامہ ہے، جس کے مدیر ف۔ س۔ اعجاز ہیں۔ یہ ماہنامہ ۱۹۸۶ میں ۶ ۔اے کنائی سیل اسٹریٹ کلکتہ۔ ۷۳ سے شائع ہوا۔ جس کے رہنما پروفیسر قمر رئیس، احمد سعید ملیح آبادی اور عین رشید تھے۔ اس وقت فی شمارے کی قیمت ۴ روپے تھی اور سالانہ مع خاص نمبر ۴۵ روپے تھی۔ وہ کتابت کا زمانہ تھا، انشا کی کتابت رفعت عباس اور نذیر الاسلام کرتے تھے۔ مارچ ۱۹۹۳ میں انشا کی فی شمارہ قیمت ۱۰ اور سالانہ ۶۶ روپے تھی۔ اسی دوران انشا کا دفتر ۲۵۔ بی ذکریا اسٹریٹ، کلکتہ ۷۳ پر منتقل ہوگیا۔ جنوری ۱۹۹۵ کو انشا کا سوواں شمارہ شائع ہوا جسے اس زمانے میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی اس شمارے کو کمپیوٹر سے کمپوز کیا گیا تھا۔ ۱۹۹۷ تک یہ شمارہ باقاعدہ ماہنامے کی صورت چھپتا تھا لیکن بعد ازاں چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر انشا کے زیادہ تر شمارے دو ماہی کی صورت میں شائع ہوئے۔ انشا کے عام شماروں کے ساتھ ساتھ خاص شمارے اور نمبر کتابی صورت میں شائع ہوتے۔ جہاں عام شمارے ۷۰ تا ۸۰ صفحات پر مشتمل ہوتے وہیں خصوصی نمبر۵۰۰ صفحات پر محیط ہوجاتے۔ انشا تا دم تحریر جاری ہے، اس کا تازہ شمارہ مارچ تا اپریل ۲۰۲۰ شائع ہوچکا ہے، جو ۶۳ صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں متنوع مضامین، افسانے، نظمیں اور غزلیں شائع ہوئی ہیں۔ اس شمارے کی قیمت ۲۵ روپے ہے۔ انشا کا نعرہ تھا، "دنیا کا مقامی اردو رسالہ" اس رسالے نے کلکتہ میں تا حال سب سے لمبی عمر پائی ہے اور اس کے ذریعہ کلکتہ پہلی بار اردو ادبی صحافت و اشاعت کا ایک قابل شناخت مرکز بن پایا ہے۔ انشاء نے اردو ادب کو عالمگیریت کا رجحان دینے میں بڑا موثر رول ادا کیا ہے۔ انشا کو روز اول سے ہی حکومت اور سیاسی عہدیداران اور مشاہیر ادب کی جانب سے پذیرائی ملی۔ گاہے بہ گاہے انشا میں شائع ہونے والے خطوط اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔ انشا کی عمومی فہرست یوں تھی۔ اداریہ، خاص فیچر/انشائیہ، مضامین/افسانے، نظمیں/غزلیں، قارئین کے خطوط اور ادبی اخبار۔ خصوصی شماروں میں یہ ترتیب بہت مختلف ہوتی تھی۔ انشا کے خاص نمبر درج ذیل ہیں۔ ۱۔احمد سعید ملیح آبادی، ۲۔ کنور مہندر سنگھ بیدی سحر، ۳۔ ادیبوں کی حیات معاشقہ، ۴۔ قمر رئیس، ۵۔ انشاء عالمی اردو افسانے، ۶۔ بابری مسجد، ۷۔ اسکینڈے نیویائی ادب، ۸۔ صدی شمارہ،۹۔ نیاز فتحپوری،۱۰۔ دلیپ سنگھ، ۱۱۔ بخش لائلپوری،۱۲۔ انور شیخ، ادب و متنازعہ افکار، ۱۳۔ کلکتے کا عصری ادب،۱۴۔ نثار احمد فاروقی، ۱۵۔ کلکتہ کے ۹ ہمعصر افسانہ نگار، ۱۶۔ گوپی چند نارنگ، ۱۷۔ گلزار، ۱۸۔ رومی، ۱۹۔ گفتنی (انشاءکے ۲۳ سال کے منتخب ۱۶۴ اداریے) ۲۰۔ شکیل الرحمن،۲۱۔ سلور جبلی- ٹیگور نمبر،۲۲۔ ایک شمارہ مکتوبات، ۲۳۔ مختصر تخلیقات، ۲۴ ۔سلطان احمد،۲۵۔ خُسرو دَرپن۔
Browse this curated collection of most popular magazines and discover the next best read. You can find out popular magazines online on this page, selected by Rekhta for Urdu magazine readers. This page features most popular Urdu magazines.
See MoreJoin us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free