aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال، کلام اقبال، نظریات اقبال اور فلسفہ اقبال سے متعلق کئی تحقیقات منظر عام پر آچکی ہیں۔ پیش نظر "اقبال اور اسلامی معاشرہ " بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ جس میں الطاف حسین صاحب نے اسلامی معاشرے سے متعلق شاعر مشرق کے نظریات کو کلام اقبال کی روشنی میں مدلل واضح کیا ہے۔ اقبال کے نزدیک اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لیے اسلامی نظریات، اسلامی اصول و ضوابط، اسلامی سیاسی نظام اور اسلامی معاشی نظام کا رائج کرنا ضروری تھا۔ اقبال کے اس نظریہ کو مصنف نے کلام اقبال اور خطبات اقبال کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ نظریہ اقبال کے تحت مختلف مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی اہم نکات پر مصنف نے بات کی ہے۔ جس سے کتاب اپنے موضوع کی ترسیل کے ساتھ مستند اور جامع ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets