Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : معین الدین عقیل

اشاعت : 001

ناشر : مکتبہ تعمیر انسانیت، لاہور

سن اشاعت : 1986

زبان : Urdu

موضوعات : تحریکات

ذیلی زمرہ جات : مذہبی تحریکیں, سیاسی تحریکیں

صفحات : 383

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

اقبال اور جدید دنیائے اسلام
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اقبال کے افکار کوسمجھنے کے لیے اب تک بہت ساری کتابیں منظرعام پرآچکی ہیں انہی میں سے ایک کتاب یہ ہے۔ اس کتا ب میں مصنف نے یہ پیش کر نے کی کوشش کی ہے کہ کن کن مفکرین اور کن اسلامی تحریکات سے اقبال نے اثرات قبول کیے اور جدید دنیا ئے اسلام کے کن کن مسائل نے ان کی فکر اورشاعری کو جلا بخشی ہے اور ان کے بارے میں اقبال کا نظر یہ اور رد عمل کیا تھا ۔اس کے علاوہ ان مسائل وافکار کا احاطہ بھی ہے جو دنیائے اسلام میں اہمیت کے باعث رہے ہیں۔ کتاب کے مقدمے میں جدید دنیائے اسلام کو پیش کیا گیاہے ۔ پہلے باب میں وہابی تحریک کے تحت ’’دنیائے اسلام پراقبال کا تاثر اور وہابی تحریک سے ان کی عقیدت ‘‘ پر خصوصی تحریر ہے ۔ دوسرے باب میں شاہ ولی اللہ تحریک ہے ۔ تیسرے باب میں سنوسی تحریک ہے ۔ چوتھے باب میں علی گڑھ تحریک ، پانچویں باب میں سید جمال الدین افغانی ، چھٹے باب میں تحریک اتحاد اسلامی، ساتویں باب میں مسئلہ خلافت ، آٹھویں باب میں ترکی کی تحریک تجدید ،نویں باب میں وطنی قومیت کا مسئلہ ، دسویں باب میں مغربیت کا مسئلہ ، گیارہویں میں مسئلہ فلسطین اور بارہویں باب میں اشتراکیت کے مسئلہ کو علامہ اقبال کی فکر کے ساتھ پیش کیاہے ۔ عناوین سے اندازہ ہوگیا ہوگا کہ مصنف نے علامہ اقبال کو انیسویں سے صدی سے بیسویں صدی تک کی اہم تحریکات سے جوڑ ا ہے ۔ علامہ اقبا ل اور اسلامی تحریکات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہم کتاب ہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے