aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر مشرق علامہ اقبال کے فکر و فن پر بے شمار کتب تصنیف کیے گئے ہیں۔زیرنظر کتاب "اقبال : فکر اسلامی کی تشکیل جدید" کے موضوع پر مختلف مقالات کا مجموعہ ہے۔یہ مقالات پاکستان اسٹڈی سنٹر ،جامعہ کراچی،کے منعقد کردہ سالانہ سمینار بعنوان "اقبال :فکر اسلامی کی تشکیل جدید "کے موضوع پر 3تا 4 اپریل 1987 میں پیش کیے گئے تھے۔یہ موضوع دراصل اقبال کے خطبات پر مبنی ہے۔اقبال کے خطبات فکر اسلامی کے موضوع پر فلسفیانہ تجزیے کے مکمل اظہار منطقی ارتباط اور فکری ہم آہنگی ،شاعرانہ جذباتیت کے ساتھ ٹھوس اور مدلل شکل میں ہیں۔ان خطبات کو اس سمینار کا موضوع بنانے کی وجہ ماہرین اقبالیات کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے۔کتاب میں ڈاکٹر جمیل جالبی،جسٹس جاوید اقبال،ڈاکٹر منظور احمد،پروفیسر وارث وغیرہ کے اقبال کے اسلامی فکر و فن کا احاطہ کرتے پر مغز مقالات شامل ہیں۔