aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اہل قلم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے فکر و فن کے ہر پہلو پر مختلف انداز سے روشنی ڈالی ہے۔اب تک کئی تنقیدی اور تحقیقی تصانیف، مضامین اور خصوصی گوشے منظر عام پر آچکے ہیں۔عہد اقبال سےآ ج تک یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔یہ تحقیقی کام جیسے جیسے منظر عام پر آئیں گے ویسے ویسے اقبال کے فکر و فن کے نئے نئے گوشہ وا ہوں گے۔زیر تبصرہ کتاب "اقبال کا تنقیدی مطالعہ " ایسے مضامین کامجموعہ ہے جس میں کلام اقبال میں پوشیدہ تصورات کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ پروفیسر اے جی نیازی نے طلبا کی نصابی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، مضامین کا انتخاب کیا ہے۔ اقبال کا تصور خودی، رومی نطشے اور اقبال، اقبال اور آرٹ ، اقبال کا تصور زبان، اقبال اور اس کے نکتہ چین جیسے موضوعا ت پر مبنی مضامین شامل انتخاب ہیں ۔جو طلبا کے لیے مفید اور معلوماتی ہونے کے ساتھ ، اقبال شناسی میں معاون بھی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets