aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر مشرق علامہ اقبال کی فن شاعری اور شخصیت پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ مختلف عہد میں مختلف ادبا نے اقبال کے افکار و خیالات اور تصورات کی تشریح کی ہے۔ اقبال کے یہاں تصور مرد مومن، تصور خودی ،تصور حیات ،تصور فلسفہ ء تقدیر کا نظریہ مختلف ہے۔ ناقدین نے کلام اقبال میں پیش ہوئے ہر تصور کی تشریح کرنے کی ہے۔ پیش نظر کتاب "اقبال کا تصور تاریخ" بھی اسی تشریحات کی ایک کڑی ہے۔ جس میں مصنف ڈاکٹر راشد حمید نے کلام اقبال میں تاریخ کے تصور کو واضح کرتے ہوئے ،کلام اقبال میں موجود دیگر تصورات کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ کتاب دراصل مصنف کے پی ایچ ڈی کےمقالے کی تلخیص ہے۔ جو پانچ ابواب میں منقسم ہے۔ جو فلسفہ تاریخ ،تصور تاریخ ،مسلمان مفکرین کا تصور تاریخ اور علامہ اقبال ،غیر مسلمان مفکرین تاریخ اور علامہ اقبال ،اقبال کا تصور تاریخ اور مابعد اقبال فلسفہ ء تاریخ پر فکر اقبال کے اثرات پر مبنی ہے۔